ہومتجارتی خبریںپہلا مشیر ربانی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں رینجرز جیمخا نہ کرکٹ کلب...

پہلا مشیر ربانی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں رینجرز جیمخا نہ کرکٹ کلب نے ماڈرن جیمخا نہ کرکٹ کلب کو 5وکٹ سے شکست دی۔

پہلا مشیر ربانی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں رینجرز جیمخا نہ کرکٹ کلب نے ماڈرن جیمخا نہ کرکٹ کلب کو 5وکٹ سے شکست دی۔
پہلا مشیر ربانی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ رینجرز جیمخا نہ کرکٹ کلب اور ماڈرن جیمخا نہ کرکٹ کلب کے مابین اسٹوڈنٹ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا
رینجرز جیمخا نہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ماڈرن جیمخا نہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ(20)اوور میں 9وکٹ کے نقصان پر 142رن کیے۔
جواب میں رینجرز جیمخا نہ نے
(1۔19)اوور میں 5وکٹ پر ہدف حاصل کر کے میچ اپنے نام کیا
رینجرز جیمخا نہ کے سمی الرحمٰن نے 43اورآصف سماجی نے 38 رنز بنائے سمی الرحمٰن نے 4جبکہ آصف سماجی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ماڈرن جیمخا نہ کی جانب سے جہانزیب نیازی نے 43 رنز بنائے
میچ کے بہترین کھلاڑی سمی الرحمٰن رہے جنہیں علی حسین وائس پریذیڈنٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کی جانب سے کیش انعام دیا گیا۔ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ پاک اینڈیپنڈڈ اور شاھین جیمخا نہ کے درمیان کھیلا گیاپاک اینڈیپنڈڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 10 وکٹ کےنقصان پر76 رنز بنائے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں شاہین جیمخا نہ نے (2۔8)اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا پاک اینڈیپنڈڈ کےفیض خان نے 29رنز شاہین جیمخا نہ کے کاشف جدون نے59 رنز بنائے بخش چانڈیو نے4امان اللہ نے3جبکہ زوھیب نے2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا میچ کےمہمان خصوصی جوائنٹ سیکریٹری ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی توصیف صدیقی دیگر مہمانوں میں محسن محبوب ۔افضل شیری زون2۔ ظفر احمد سلیکٹر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی۔ نثار انصاری اسسٹنٹ سیکریٹری ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی۔ مظہر اعوان صدر زون 7۔ ضیاء صدر زون 6 شہباز ٹریثررزون 5۔خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی۔
محمد رائیس پریذیڈنٹ زون3 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی۔
افضل قریشی سیکریٹری زون3 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی۔
عدیل محمود ممبر ٹورنامنٹ آرگنائزیشن کمیٹی۔
شوکت راجپوت ممبر ٹورنامنٹ آرگنائزیشن کمیٹی تھے۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

مقبول خبریں