17.4 C
Islamabad
جمعرات, اکتوبر 15, 2026
ہومUncategorizedامریکا اور یورپی یونین کی ایرانی شخصیات اور اداروں پر مزید پابندیاں

امریکا اور یورپی یونین کی ایرانی شخصیات اور اداروں پر مزید پابندیاں

واشنگٹن ۔1جون (اے پی پی):امریکا اور یورپی یونین نے ایرانی شخصیات اور اداروں پر الگ الگ نئی پابندیاں عائد کی ہیں جن میں ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی بھی شامل ہیں ۔ العربیہ اردو کے مطابق یورپی یونین نے 6 ایرانی شخصیات اور 3 اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ۔یہ پابندیاں روس اور مشرق وسطیٰ میں مسلح گروہوں کو ہتھیاروں کی منتقلی میں کردار ادا کرنے پر عائد کی گئی ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پربتایا کہ امریکا نے ایرانی ایرو سپیس انڈسٹریز آرگنائزیشن سے منسلک ایک فرد اور 4 اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔یاد رہے گزشتہ دو سال کے دوران ایران نے روس کو یوکرین جنگ میں استعمال کے لیے ڈرون سمیت کسی بھی ہتھیار کی فروخت سے انکار کیا ہے۔ دوسری طرف یوکرین نے بار بار روس کی جانب سے ایرانی "شاہد” ڈرونز کو اپنی افواج کے خلاف استعمال کرنے کے شواہد پیش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

مقبول خبریں